اسلام آباد (سپو رٹس رپورٹر)آل پا کستا ن رانا یوتھ ویلفیئر گروپ کے سربراہ رانا شکیل فیصل آبادی کے سمدھی 'رانا محمد احمر اور رانا محمد اسامہ کے والد انٹرنیشنل فٹ بالر رانا محمد صغیر مختصر علالت کے بعد جمع المبارک کی صبح انتقال کرگئے ،وہ پھپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں اسی روز پی ڈبلیو ڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، جنارے میں سماجی' عوامی ،علم وادب اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ رانا محمد صغیر قومی فٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے انہیں پاکستان کی طرف سے کئی عالمی ایونٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ رانا شکیل احمد نے بتایا کہ مرحوم رانا صغیر کی تمام عمر فلاحی امور میں گزری وہ نوجوانوں کی سرپرستی میں پیش پیش رہے۔