تربیلا(نامہ نگار) تربیلا ڈیم کے قریب واقع حسا س ایریا تربیلا بیس ورکشاپ کے قریب واقع تربیلا پاور ہاؤس کے الیکٹریکل سٹور سے کروڑوں روپے (600 ملین روپے) مالیت کی قیمتی تانبے کی تاریں و دیگر آلات چوری ہو گئے ہیں۔چیف انجینئر تربیلا پاور ہاوس ذیشان مصطفی نے چوری کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانہ غازی میں د خوا ست دے دی ہے۔ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقا ت شروع کردی ہیں اور امید ہے کہ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔کیونکہ جس ایریا میں چوری کی بڑی وار دات ہوئی ہے انتہائی سخت سکیورٹی زون ہے۔اور یہ ایریا چائینز کیمپ کے نزدیک ہے۔جہاں پر تربیلا 5 پر کام کرنے والے فارنرز کی سکیورٹی کے لئے پولیس و تربیلا ڈیم سیکورٹی کی بھاری نفری موجود ہوتی ہے۔
تربیلا پاور ہاؤس کے الیکٹریکل سٹور سے تانبے کی قیمتی تاریں و دیگر آلات چوری
Oct 12, 2024