فتح جنگ(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گو ر نمنٹ ہائی سکول قطبا ل کی اپ گریڈیشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ہائیر سیکنڈر ی سکول کا درجہ دلوانے میں بھر پور کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بیت المال ضلع اٹک ملک ارشد اعوان قطبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قطبال یونین کونسل کے درجنوں دیہاتوں کے سینکڑوں نوجوانوں کو میٹرک کے بعد راولپنڈی واہ یا پھر فتح جنگ جانا پڑتا تھا جو متوسط اور غریب والدین کیلئے انتہائی مشکل تھا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اعلی تعلیم سے محروم رہ جاتے تھے قطبال ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے سے علاقے کے سینکڑوں طلبہ مستفید ہونگے انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی دلچسپی لیکر اس کام کو پایہ تکیل تک پہنچایا جس پر اہل علاقہ ان کے شکرگزار ہیں انھوں نے کہ سردار سلیم حیدر خان علا قے کی تعمیر و ترقی بالخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں حلقہ این اے 50 میں اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے ان کی کوششیں قا بل قدر ہیں ان شا اللہ ان کی کاوشوں سے علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور علاقے کے طلبہ کو اپنے گھر وں کے نزدیک اعلی تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی۔