ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مجلس احراراسلام کے مرکزی امیرسیدعطاء اللہ شاہ الحسنی بخاری نے مکی مسجدٹیکسلامیںقاری شکیل احمدکی زیرصدارت منعقد ہ سیرت النبی ؐکانفرنس کے عنوان سے نمازجمعہ کے اجتماع میںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے سیدناء صدیق اکبرؓکی اس سنت کوزندہ رکھتے ہیں جوانہوںنے مسلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے مقام پراصحاب رسولؐکی صف بندی کرنے کے موقع پرواضح اوردوٹوک اعلان کیا تھا کہ ہم اس وقت تک یہاںسے واپس نہیںجا ئیںگے جب تک محمدمصطفی ؐکی ختم نبوتؐپرڈاکہ ڈالنے والے لعنتی اورملعون مسلمہ کذاب کوواصل جہنم کرنے کاکام مکمل نہیںکرلیتے،اب مطالبات کی کوئی ضر و ر ت نہیں،ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے ہروقت عملی قدم اٹھا نے کی ضرورت ہے جوقوم اورمسلمان قربانی دینے کے عمل سے محروم ہوجاتی ہے،وہ اپنے اعلی اورپا کیز ہ نظریاتی مقاصدمیںکبھی کامیاب نہیںہوسکتی،ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے 1953میںبھی تحریک ختم نبوتؐ کے دوران ہزار و ںمسلمانوںنے اپنی جان ومال کے نذرانے پیش کیئے،قربانی دیئے بغیراوراستقا مت کاراستہ اختیا رکیئے بغیرحق سچ کی منزل حاصل نہیںہوسکتی،آج کانوجوان صحابہ کرامؓکے نقش قدم پرچلنے کاعہدکرلے تودنیاکی کوئی طاقت مسلما نوںکوفتح نہیںکرسکتی،اس موقع پرڈاکٹرملک محمد زواراعوان،سیدگلزارحسین شاہ،ملک امجدمحمود،حاجی ملک ظہیر،ملک عابدگجر،قاری عبدالجلیل،قاری اسما عیل،نائیک ہمایوںبٹ،عابدعلی مغل،حاجی محمدنعیم مغل،ودیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔