راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایف جی گرلز سرسید پبلک سکول مال روڈ میں چکلالہ ریجن کے بارہ سکولوں کے مابین آرٹس مقابلے ہوئے جن میں مصوری فوٹو گرافی شامل تھے ہائی و مڈل لیول آرٹس میں میزبان سکول کی حوریہ نوید اور فاطمہ جبکہ فوٹو گرافی میں راستی نور نے پوزیشن حاصل کیں جو زونل مقابلوں کے لیے منتخب ہوئیں پرنسپل ڈاکٹر ثروت سلطانی نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں اور ان میں حصہ لینے سے ہماری بچیاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پریٹکل لائف میں اپنا مقام بنا سکتیں ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سکول میں جلد فوٹو گرافک و ہابیز کلب کا اجرا کریں گی تاکہ طالبات تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحت افزا سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔