اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ویمن چیمبراینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل، موجودہ صدر رضوانہ آصف و دیگر نے کہا ہے کہ چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو 14 ستمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شرکت کرینگی، ایکسپو میں 150 سے زائد شوکیس ہونگے جو سروسز اور پراڈکٹ سے مزین ہونگے،ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور محنت کر رہے ہیں،ایکسپو کے انعقاد میںجاز کیش، پاور پلے اور اسلام آباد چیمبر ،فیڈریشن پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون حاصل ہے،ایکسپو کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ویمن چیمبراینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل، موجودہ صدر رضوانہ آصف، سابق نائب صدر نائمہ انصاری، جاز کیش کی بزنس منیجر نارتھ زون عمارہ بتول اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طاہر خان جدون نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ایکسپو میں اپنی جو بھی پراڈکٹ لیکر آئینگی اسے بھرپور کامیاب کروائیں گے،اس موقع پر نائب صدر ایف پی سی سی آئی طاہر خان جدون کا کہنا تھا کہ ایکسپو کے انعقاد میں ویمن چیمبر کی بھر پور مدد کرینگے،یہ ویمن چیمبر کا خوش آئند اقدام ہے جس کے زریعے عام خواتین کو اپنی پراڈکٹ کو عوام میں روشناس کرانے کا موقع میسر آئے گا، اس طرح کی ایکسپو وقت کی ضرورت ہیں تاکہ چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے