اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری کے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہے اور ہم حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کے حصول کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام اور تین دن کی ہڑتا ل کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ، حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو اس بار تاجروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کی تنظیموں اور عوام نے بھی ملک گیر پہیہ جام میں حصہ لیکر حکومت کو گھر کا رستہ دیکھائیں گے ، ہم معیشت کی بہتری اور تاجر و عوام دوست تجارتی پالیسیاں چاہتے ہیں اور وطن عزیز کی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن کسی کی غنڈہ گردی کو ہر گز نہیں مانتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان بھر کے تاجر رہنماؤں ساتھ زوم میٹنگ کے دوران کیا ۔
ملک بھر کی تاجر برادری کے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہے،کاشف چوہدری
Oct 12, 2024