اسلام آباد (خبر نگار)چودھری نثار کی خان گروپ کی رہنما مدیحہ کوکب نے کہا ہے کہ چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کی وفات دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری نثار علی خان اور ان کی فیملی کے لئے دعا گو ہیں اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں مدیحہ کوکب نے کہا کہ بڑی بہن کا رشتہ ماں کی طرح ہوتا ہے اور چوہدری نثارہمشیرہ کی وفات سے ایک مخلص اور ان کے لیے ہر وقت دعا کرنے والے رشتے سے محروم ہوگئے ہیں جوبلا شک و شبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری نثار اور انکی فیملی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی چوہدری نثار ، سردار احسن، سردار سلیم حیدر اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔