اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)معروف مالیاتی ادارے،بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے ننکانہ صاحب میں اپنی 500 ویں برانچ کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جو ملک میں بینک کے استحکام کی علامت ہے۔ یہ کامیابی مساوی خدمات کی فراہمی، غیر معمولی کسٹمر کیئر، مکمل مالی تحفظ کو یقینی بنانے، اسلامی مالیاتی نظام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے اور ملک بھر میں شریعت کے مطابق بینکاری تک رسائی کو بڑھانے کے لیے بینک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان بھر میں تمام برانچیں مکمل طور پر فعال ہیں اور اسلامی مالیات کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے اور اپنی اقدار پر قائم رہتے ہوئے پریمیم بینکنگ کا تجربہ فراہم کررہی ہیں۔ پانچ سویں (500 ویں)برانچ کا افتتاح بینک اسلامی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو بینک کی بلا سود بینکاری کو وسعت دینے اور شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے اپنے وژن کو تقویت دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔بینک اسلامی کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، رضوان عطا نے کہا کہ ’’ہماری 500 ویں برانچ کا افتتاح بینک اسلامی کی ویلیو ایڈڈ بینکاری کی خدمات فراہم کرکے پاکستانی عوام کی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسلامی مالیات کی اقدار سے ہم آہنگ ایک محفوظ، صارفین پر مرکوز تجربہ فراہم کرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ملک بھر میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ہماری مسلسل لگن کا نتیجہ ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پرجوش ہیں اور اپنی رسائی کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘بینک اسلامی ربٰو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے
ننکانہ صاحب میں بینک اسلامی کے500 ویں برانچ کا افتتاح ، اہم سنگ میل عبور
Oct 12, 2024