ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اراکین اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض 

Oct 12, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈیوٹیاں تفویض کر دیں گئیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب،سینیٹر ناصر بٹ کو واسا، آر ڈبلیو ایم سی اور ایم سی آر سردار نسیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،محکمہ اوقاف ملک افتخار اور ضیائاللہ شاہ، ایم پی اے نعیم اعجاز لیبر ڈیپارٹمنٹ پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ایم این اے انجینئر راجہ قمرالاسلام اور چوہدری عمران الیاس ضلع کونسل،ایم پی اے تحسین فواد ایس ڈبلیو بی ایم اینڈ این جی اووز،ایم پی اے ملک افتخار کنٹونمنٹ بورڈ،حاجی پرویز اور طیب قریشی کو آر ڈی اے تفویض کیا گیا ہے جبکہ ایم پی اے ملک منصور کو چکلالہ کنٹونمنٹ  بورڈ،ایم پی اے طاہرہ مشتاق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ایم پی اے محسن ایوب محکمہ لائیو سٹاک، زیب النسا اور طیب قریشی محکمہ فشریز،ایم پی اے راجہ حنیف اور عمر فاروق محکمہ کوآپریٹو،جاوید مغل محکمہ ایگریکلچر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ذمہ داریاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیرنے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہونے والے اجلاس میں تفویض کیں، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔اس وقت ہماری اولین ترجیح راولپنڈی میں ڈینگی کے گراف کو کم کرنا ہے۔ڈینگی ایکٹیویٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ کے طور پر سرانجام دیں۔

مزیدخبریں