اسلام آباد(خبرنگار)خطہ پاکستان کی اسلامی جڑیں 664عیسوی میں المہلب بن ابی سفرا کی آمد سے ملتی ہیں جو محمد بن قاسم کے 711عیسوی میں پہنچنے سے بھی تقریبا پانچ دہائیاں پہلے کی بات ہے المہلب نے نہ صرف اسلامی سرحد کو وسعت دی ، بلکہ موجودہ پاکستان کے ثقافتی اور مذہبی منظرنامے کو تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کیاان خیالات کا اظہار وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج ڈاکٹر سید محمد انور نے اپنی نئی تصنیف کردہ کتاب ’’المہلب خطہِ پاکستان میں اسلام کا پہلا علمبردار‘‘کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیایہ کتاب المہلب بن ابی سفرا کی زندگی اور خدمات کا بصیرت افروز جائزہ پیش کرتی ہے، جو ایک ایسے قابل مسلم جنرل تھے جن کا ذکر ابتدائی اسلامی فتوحات سے متعلق تاریخی گفتگو میں کم رہا ہے۔ تقریب میں ممتاز علما اور دانشوروں نے شرکت کی جن میں گیلپ پاکستان کے بانی ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، ممتاز ادیب، دانشور اور شاعر پروفیسر جلیل عالی، چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمن ، وائس چیئرمین آئی پی ایس سابق سفیر سید ابرار حسین، سابق وفاقی سیکرٹری سید ابو احمد عاکِف، اور آئی پی ایس کے سینئیر ریسرچ فیلو ڈاکٹر شہزاد اقبال شامل تھے ۔
خطہ پاکستان کی اسلامی جڑیں المہلب بن ابی سفرا کی آمد سے ملتی ہیں، ڈاکٹر سید محمد انور
Oct 12, 2024