اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات اے پی اے ٹی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے تمام ممالک کے سربراہان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کافی عرصہ بعد اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جو کہ پاکستانی عوام کے لئے آئیندہ خوشحالی کی علامت ہے۔ تاجر برادری شنگھائی تعاون کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتی ہے اور حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور عوام شنگھائی تعاون کانفرنس کے انعقاد کے دوران سڑکوں پر لگے روٹ کے دوران ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکام بالا کے مطابق اسلام آباد مارکیٹوں میں کاروبار بند نہیں ہوں گے۔انہوں نے اسلام آباد کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ اسلام آباد کی تاجر برادری اپنے گردو نواح سرگرمیوں پر نظر رکھیے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کی ہول سیل مارکیٹوں میں روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی ترسیل یقینی بنائے اور ٹریفک کے لئے متبادل راستہ فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کیا کہ انشاء اللہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کامیاب ہوگا اور اس میں پاکستانی عوام کے کے لئے خوشخبری ہوگی.