اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر 

 اسلام آباد(خصوصی رپو رٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر ہے اس مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری، بی بی اے، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیںاِن تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیںمزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 468-112-111-051 پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے فائدہ حاصل کرکے یونیورسٹی میں 15۔اکتوبر تک خود کو رجسٹرکروائیں گے یونیورسٹی کے دروازے علم کے متلاشی لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اس لئے ہم نے بی ایس فیس ٹو فیس پروگرامز میں پہلے سے داخل جاری طلبہ کوانرولمنٹ کا ایک اور موقع بھی فراہم کردیا ہے، اب وہ 20اکتوبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکیں گے

ای پیپر دی نیشن