اسلام آباد (وقائع نگار )اہلیان نور پور شاہاں بری امام ، قائد اعظم یونیورسٹی اور مسلم کالونی کے لئے ریڈ زون کی بندش کے باعث بری امام تا مارگلہ روڈ متبادل راستہ کی سہولت جاری رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی چئیرمن عوام دوست گروپ نے اہل علاقہ کی سفری مشکلات کے پیش نظر کیا ۔ انہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سبب بری امام کے رہائشیوں کے لئے پہلے ہی ایوان صدر کالونی سے گیٹ بند کیا گیا ہے جس سے بری امام، قائد اعظم یونیورسٹی اور مسلم کالونی کی پچاس ہزار کی ابادی راستوں کی بندش سے اذیت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ ماضی میں کئی قیمتی جانیں دل کے دورے پڑنے سے جان کی بازی ہار گئیں ۔
ریڈ زون کی بندش ، بری امام تا مارگلہ روڈ متبادل راستہ کی سہولت جاری رکھی جائے، تنویر حسین عباسی
Oct 12, 2024