اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چوری ، سنیچنگ اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ سنبل کے علاقے میں دو مسلح افراد نے ایک شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیاتھانہ کھنہ کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے تھانہ کوہسار کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی تین وارداتوں میں پیدل چلتے افراد سے نقدی، موبائل فون چھین چھین لئے گئے تھانہ نون کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، قیمتی پارچات ، طلائی بالیاں اور کانٹے چوری ہوگئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے راہگیر سے نقدی چھین لی تھانہ ہمک کے مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ نیلور کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کھنہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کورال کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ شالیمار کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ آبپارہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے.