راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم تھے،ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر سرفرازچٹھہ ڈاکٹر حسن سروش سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس, سعد صادق, ڈاکٹر خالد نسیم خواجہ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی،میاں محمد اسلم نے کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر نے پولٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کی محنت کی وجہ سے پاکستان میں پولٹری اور انڈے کی پیداوار آج ملکی ضروریات پوری کرنے میں کامیاب ہوا ہے،اس موقع پر انڈے سے بنائی ہوئی مختلف اشیا کا خواتین کے درمیان مقابلہ ہوا اور شرکا میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں -خواتین شرکا میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔