راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وطن عزیز میں پونے تین کروڑ بچوں کا سکول ایجوکیشن سے محروم رہنا لمحہ فکریہ ہے، وفاقی وصوبائی حکومتیں نونہالوں کی سکول انرولمنٹ کے لیے انقلابی قدم اٹھائیں ان خیالات کا اظہار ممتاز ٹرانسپورٹر سرپرست اعلی رفیق حجاج پاکستان بابو انجم حفیظ قریشی نے سماجی تنظیم لفٹ ویلفیئر فانڈیشن کی سالانہ حلف برداری اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے فلاحی اداروں اور سماجی شخصیات کی علم دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان کی پہچان " کے نام سے ہونے والی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں کاروباری ، سیاسی ، سرکاری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔چیئرپرسن عاصمہ ملک نے کہا کہ اسکول سے باہر رہ جانے والے بچوں تک تعلیم پہنچاناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایونٹ میں سابق صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری محمد احمد وحید ، ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ ملک جاوید اقبال ، عمران منہاس، محمد علی سابق وفاقی وزیر طلحہ محمود کے نمائندے ، وفاقی جائنٹ سیکرٹری ابو ظفر صادق ۔ سی ای ،سمیر چودھری ، سابق ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے عمار جعفری ، ایم این اے سریا اصغر ، ایڈووکیٹ خان زادہ ، ایڈووکیٹ طاہر نظیر ، اور ایئر کموڈور یونس ملک سمیت ممتاز شخصیات تعداد شریک ہوئیں۔