راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ عزم کررکھا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کو عام کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس بلال اظہر کیانی ، فوکل پرسن مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب جاسم کنول راہی نے رفاہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ڈگری تقسیم کرنے کی تقریب سے نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب کالج رفاہ یونیورسٹی کے ایم ڈی و پرنسپل نوید مکرم نے کیا تھاتقریب میں طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی بلال اظہر اور جاسم کنول راہی نے ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں
حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، بلال اظہر کیانی
Oct 12, 2024