راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی ، 1500 لیٹر مضر صحت دودھ تلف 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ہزاروں لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 1500 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا،ملاوٹ زدہ دودھ سپلائی کرنیوالوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاری ضربیں جاری ہیں،وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں ناکہ بندی کی، موٹروے ٹول پلازہ پر دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ہزاروں لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران  1500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا،ٹینکر میں موجود دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر مالک کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا،35 دودھ بردار ٹینکرز میں موجود دودھ کے معیار کو ناکے پر چیک کیا گیا.

ای پیپر دی نیشن