راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں تحصیل و رجسٹرار آفسز کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہاں آنے والے عوام کے بیٹھنے کے لئے مناسب بندوبست، پینے کا صاف پانی، ریونیو معاملات سے متعلق مکمل آگاہی و دیگر سہولیات دستیاب ہوں، دفاتر میں عوام الناس کی لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے، انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ تمام آفسز میں پینڈنگ ڈیتھ، پینشن یا میڈیکل کیسز کوآئندہ دو ہفتوں میں کلیئر کیا جائے اور کوئی بھی آفیسر اپنے پاس فائل روک کر نہ رکھے، فائل کو دبائے رکھنے کی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں، ریونیو افسران ہر کیس پر قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے فائلز کو فوری فارورڈ کریں، کمشنر آفس کی جانب سے لانچ کی گئی ایپ کے ذریعے اس چیز کو مانیٹر لیا جا رہا ہے کہ کس کیس پر کس دفتر نے کتنا ٹائم لگایا کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اس جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیگر آلائیڈ محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں سکروٹنی کریں ایسے پٹواری و ریونیو آفیسرز جو عوام کو سہولت دینے کے بجائے زحمت کا باعث بن رہے ہیں اور ان کا کام لٹکا رہے ہیں، ان کے خلاف فوری طور پر انکوائری شروع کی جائے تاکہ عوام کو سہولت دینے والے یہ دفاتر صحیح معنوں میں عوامی سہولت کے باعث بنیں۔
تمام اضلاع میں صفائی کا جائزہ ، اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے،کمشنرراولپنڈی
Oct 12, 2024