راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے پیش نظرڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی کی ریونیو حدود میں ٹرالر، ٹرک، منی ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی سمیت ہر قسم کی بھاری و مال بردار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھی تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے پابندی کے دوران بھاری ٹریفک اور مال بردار گاڑیوں کو متبادل روٹ فراہم کئے جائیں گے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی آنے والی بھاری و مال بردار گاڑیاں چک بیلی روڈ موڑ سے چکری انٹر چینج کے راستے برہما باہتر موڑ سے ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر جائیں گی جبکہ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی آنے والی بھاری ٹریفک برہما باہتر موڑ انٹرچینج سے ٹیکسلا اور پھر چک بیلی روڈ موڑ سے دوبارہ جی ٹی روڈ پر آئیں گی اس ضمن میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ 14، 15 اور 16 اکتوبر کو شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔