انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، حاجی پرویز

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے سابق ایم این اے حاجی پرویز اور طیب قریشی، کوآرڈینیٹر انسداد ڈینگی کے زیر صدارت ایک اجلاس آر ڈی اے کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق حاجی پرویز نے آر ڈی اے اور ہائوسنگ سکیموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لیے 100% ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غیر فعال صارف نہ ہو اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول و ڈینگی فوکل پرسن آر ڈی اے، محمد داد نے اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ آر ڈی اے نے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ڈھوک منشی، جلال دین، اور کوٹھہ کلاں جگہوں پر یکم ستمبر سے 10 اکتوبر تک 601 زیر تعمیر عمارتوں کو سیل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن