راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بنی پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری بیٹے اور بیوی سمیت گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم مشتاق نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیٹے عبدالہادی اور بیوی(ا)کے ہمراہ اپنے بھائی خاور کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو اپنے بیٹے اور بیوی سمیت گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم مشتاق نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیٹے عبدالہادی اور بیوی آمنہ کے ہمراہ اپنے بھائی خاور کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ دو ماہ قبل تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا،بنی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔