ضلع راولپنڈی میں ڈینگی ایمر جنسی نافذ، مزید 134افرادمتاثر

Oct 12, 2024

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مسلسل پھیلا ئواور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث مارکیٹوں میں روایتی مچھر دانیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کی فروخت میں تیزی آ گئی دوکانداروں نے 50فیصد تک نرخ بڑھا دیئے جبکہ راولپنڈی ضلع بھر میں ڈینگی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 134افراد ڈینگی مرض کا شکار ہو گئے،پہلے جو مچھر دانی 500روپے یا 600روپے میں مل جایا کرتی تھی اب اس کی قیمت 800روپے سے 1000روپے ہو چکی، گزشتہ روز راولپنڈی میں 134افراد کے ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ڈینگی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وائرس  کے سدباب کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں رواں سال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2277 تک پہنچ گئی ۔مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 268 افراد زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں