راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)محمدی مسجد لال کرتی میں تحمل و برداشت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہب اسکالر علامہ پیر سید زہر بخاری نے کہا ہے کہ تحمل و برداشت اسلام کا حسن، فروعی اختلاف اسلام کا دشمن ہے تحمل و برداشت مسلمانوں کی بنیاد ہے اور جارحیت یورپ کی ایجاد ہے اسلام نام ہی تحمل اور برداشت کا ہے نبی پاکؐ نے دنیا کو جو تحمل و برداشت کا درس دیا امریکہ سمیت دنیا کفر اس عشر وعشیربھی نہیں جانتی شریعت نے دشمن اسلام کو برداشت کرنے کی حد رکھی ہے اور جب وہ حد سے گزر جائیں توتحمل جہاد میں بدل جاتا ہے. عالم کفر دنیا میں دہشت گردی اور تعصب پھیلانے میں انتہا پسندی کی حدیں پارکر چکا ہے دہشتگردی خود پھیلاتا ہے عالم اسلام صرف محبت رسولؐ میں انتہا پسند ہے جو عالم کفر کو پسند نہیں ہے ۔