راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 46 روز کے دوران 926 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اونے کہا کہ 7396 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 80 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 648 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی