شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں،عمران خان

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد سے متعلقہ تمام ڈی کلاس بس ٹرمینلز یا بس سٹینڈز 12 اکتوبر تا 16 اکتوبر تک مکمل بند رہیں گے جبکہ جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی مسافروں کو ملک کے طول و عرض میں سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے فعال رہے گا اور یہ سہولت پورے ملک میں جاری رہے گی اس حوالے سے ایک نمائندہ اجلاس تھانہ پیرودھائی میں منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی سبطین الحسن شاہ نمائندہ سیکرٹری ڈی آر ٹی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے نمائندگان سٹی ٹریفک پولیس کے علاہ پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ویلفیئر کے صدر راجہ خاقان جمیل سئینر نائب صدر سیف اللہ خان نیازی سیکرٹری ملک شہباز احمد مرکزی انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی کے چیئر مین عمران خان صدر فیصل عباسی شامل تھے، انجمن تاجران کے چیئر مین عمران خان اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے راجہ خاقان جمیل نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے  اجلاس پرہم بہت پرجوش ہیں اپنے ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ انتہائی خوش آئیند بات ہے کہ یہ اہم اہم ترین اجلاس پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے اس دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن