ایس سی اوکانفرنس ،آئیسکو کا بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ قومی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس کے دوران بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ڈیٹا کنٹرول سینٹر اسلام آباد میں مرکزی مانیٹرنگ روم قائم کردیا ہے۔ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ 14تا16اکتوبر 2024شنگھائی کانفرنس کے دوران آئیسکو کی جانب سے بجلی فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے مکمل لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکومحمد نعیم جان کی ہدایات پر ایس ای اسلام آباد سرکل، ایکسین آپریشن ڈویژن 1 اور متعلقہ ایس ڈی اوG-6 انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں سینئر افسران کی موجودگی میں متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی ترسیل اور لوڈ کی3دن24گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ متعلقہ ایس ڈی او/کمپلینٹ دفاتر کو اضافہ میٹریل مہیا کر دیا گیا ہے۔ جنرل منیجر آپریشن محمد اسلم خان بحیثیت فوکل پرسن شنگھائی کانفرنس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن