بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرزمین سے خون رس رہا ہے،سینیٹر حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے دکی میں مزدوروں کے قتل عام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیس بے گناہ مزدوروں کو گاجر مولی کی طرح سفاکانہ انداز میں کاٹنے کو محسن نقوی کیا نام دے گا ۔ان کا وہ ایس ایچ او کہاں ہے جو ساری دہشت گردی کی مار ہے ریاست بلوچ پشتون کے لیے گولی ہی گولی ہے جبکہ حکمران اور اشرافیہ کے لیے جنت ہے آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرزمین سے خون رس رہا ہے مگر صوبائی اور وفاقی حکومتیں خواب خرگوش کی گہری نیند سورہی ہیں بلوچ و پشتون عوام تحفظ اور زندگی جینے کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن