جوہری توانائی ماحول دوست اور بجلی پیدا کرنے کا پائیدار ذریعہ ہے ، مشاہد حسین

اسلام آباد(خبرنگار)سابق سینیٹرمشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ جوہری توانائی کی جانب منتقل ہو جوہری توانائی صاف اور گرین ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کلیدی ہے ان خیالات کا اظہارمشاہد حسین سید نے سی آئی ایس ایس (تھنک ٹینک)کے زیر اہتمام توانائی بحران اور نیوکلیئر پاور کے کردار پرمنعقد سیمینارسے  بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سابق مشیر برائے مالیات و معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب اور سابق چیئر مین نیپرا توصیف فاروقی نے بھی تقریب سے خطاب کیاعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ہیڈ آف پلاننگ اینڈ اکنامک سیکشن ڈاکٹر ہینری پیلئرے نے بھی ورچوئل شرکت کی اور لیکچر دیا ڈاکٹر خاقان نجیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی توانائی کی ساخت کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے توصیف عباسی نے کہا کہ جوہری توانائی ماحول دوست اور بجلی پیدا کرنے کا پائیدار ذریعہ ہے علی نقوی نے کہا کہ سیمینار کامقصد موسمی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جوہری توانائی بارے آگاہی بڑھانا ہے اعزاز چودھری نے کہا کہ ملکی توانائی کے شعبے میں متحرک ماڈلنگ کی ضرورت ہے دنیا کے کئی بڑے ممالک نیوکلیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی پر انحصار بڑھا رہے ہیںپاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے جوہری ذرائع کا فروغ کلیدی ہے

ای پیپر دی نیشن