اسلام آباد(خبرنگار)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔قائم مقام صدر نے متحدہ عرب امارات کی معاشی تبدیلی میں مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے وژن کو سراہا ۔ انہوں نے مرحوم شیخ طہنون بن محمد النہیان اور مرحوم شیخ حزہ بن سلطان کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاملاقات کے دوران سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔