سپریم کورٹ نے علما کرام کی رہنمائی میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ، علامہ احمد لدھیانوی

اسلام آباد (خبرنگار)سنی علما کونسل کے چیئرمین علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے مبارک ثانی قادیانی کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ایک درست اور اصولی فیصلہ قرار دیا ہے علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے علما کرام کی رہنمائی میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے، جس میں حضرت محمد ؐکی ختم نبوت پر ایمان کی لازمی شرط واضح کی گئی ہے کہ آپ ؐ کو ’’خاتم النبیین‘‘بمعنی ’’آخر النبیین‘‘مانا جائے اس کے علاوہ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 260 (3)میں بھی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان کو ’’مسلمان‘‘کی تعریف کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کوئی تاویل یا توجیہ قابل قبول نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن