اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل کا معاملہ زیر بحث آیا نرسنگ کونسل میں بھرتیوں پررکن کمیٹی آغارفیع اللہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی نے نرسنگ کونسل سے ملازمین کی لسٹ اور بھرتیوں کا طریقہ کار طلب کرلیا گیارکن کمیٹی شازیہ صوبیہ نے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سے نجی ہسپتالوں لسٹ مانگ لی رکن کمیٹی آغارفیع اللہ نے پاکستان نرسنگ کونسل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان نرسنگ کونسل میں کام کرنی والے لوگ آئے لیکن انہیں اتنا تنگ کیا گیا کہ وہ بھاگ گئے سیکرٹری صحت چاہتے ہیں کہ نرسنگ کونسل کا نام بھی نہ لیا جائے سیکرٹری نرسنگ کونسل کو اغواکرکے مارا پیٹاگیا انکا وکیل الگ ہے اورنرسنگ کونسل کا وکیل الگ ہے مجھے چپ کروانے کے لیے انہوں نے ہر حربہ استعمال کر لیا ہے انہوں نے وہاں وہاں سے فون کروائے ہیں جہاں میری اوقات بھی نہیں تھی یہ مجھے جانتے نہیں ہیں میں انہیں گھر تک چھوڑ کر آؤں گااسلام آباد کے نجی اسپتال کی غفلت سے شہری کی جان جانے کا معاملہ بھی کمیٹی میں زیر بحث آیا نجی اسپتال نے شہری کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسکو داخلہ دینے سے انکار کیارکن کمیٹی امجد علی خاننے کہا کہ نجی اسپتال سے پمز منتقل کرتے وقت شہری کی موت واقع ہوئی کسی بھی اسپتال کو مریضوں کے ساتھ پیسے کی وجہ سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے ہسپتال انتظامیہ کی کمیٹی میں وضاحت دی کہ مریض کے پاس پیسے نہیں ہونے کے باوجود بھی اسپتال نے اسکو داخل کر کے علاج شروع کیا تھا شہری کے بھائی نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیںلیکن شہری کی طبیعت ہسپتال آنے سے پہلے ہی تشویش ناک تھی ۔