پنجاب: مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Oct 12, 2024 | 11:09

ویب ڈیسک

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی کے 134، بہاولپور میں 3 اور لاہور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے.

گزشتہ روز بھی پنجاب میں ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں