اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج ( UNIFIL) کو نشانہ بنایا۔لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے۔لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 57 فضائی اور شیلنگ کی جس میں زیادہ تر حملے جنوبی لبنان میں کیے گئے۔علاوہ ازیں عراق کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں ڈرون حملے کرتے ہوئے کہا ہےکہ شمالی اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں گولن کی پہاڑیوں پر بھھی حملے کیے گئے تاہم مسلح گروپ کی جانب سے حملوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 22 فلسطینی شہید
Oct 12, 2024 | 11:10