طبی شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، ڈاکٹر مختار

Oct 12, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، ریگولیٹری نظام کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بناناوقت کا تقاضا اورضرورت ہے،مینوفیکچرنگ کمپنیاں پاکستان میں ادویہ سازی اور سرمایہ کاری کو ترجیح دیں وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کوادارے کے امور اور درپیش چیلنجز باریبریفنگ دی۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ڈریپ کے فنکشنز اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاا س موقع پر ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ڈریپ کو اعلی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن لائسنسنگ انسپکشن کے عمل کو فاسٹ ٹریک پر یقینی بنائیں ۔میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیںریگولیٹری نظام کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بناناوقت کا تقاضا اورضرورت ہے۔

مزیدخبریں