اسلام آباد آباد (نمائندہ خصوصی)چیرمین خصوصی کمیٹی برائے قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بلوچستان میں مزدوروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردوں اور اْن کے سرپرستوں کو اس بہیمانہ ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور اْن کے سرپرست ہماری تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں اور وہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کیلئے سرگرم ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔
مزدوروں پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کر تے ہیں، خو ر شید شاہ
Oct 12, 2024