صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی ساکھ بہترکرنے کے لئے امریکہ سے ڈیل کرنا چاہتے تھے۔ وکی لیکس

Sep 12, 2011 | 12:16

سفیر یاؤ جنگ
ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ سابق امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن کے مراسلے کے مطابق صدر آصف علی زرادری نے سولہ فروری دوہزار دس کو اسلام آباد میں امریکی سیینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینٹر جان کیری سے ملاقات میں کہا تھا کہ انہیں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے امریکہ سے ڈیل کی ضرورت ہے۔ سابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے ملاقات کی تفصیل تئیس فروری دو ہزار دس کو واشنگٹن بھیجی۔ مراسلے کے مطابق ڈیل کا مقصد امداد اورتجارتی مراعات کا حصول تھا ۔پاک امریکہ تجارتی معاہدوں کو بعض پابندیوں سے آزاد کرنے کے مطالبے پرسینیٹرجان کیری نے کہا کہ اس کا انحصار پاکستان میں جمہوری استحکام اور افغانستان میں پاکستان کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پرہے۔ سینیٹر کیری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جب بھی حمایت کا معاملہ کھڑا ہوتا ہے بڑی کھانسی آجاتی ہے۔ صدرزرداری نے جواب میں کہا کہ پاکستان نئی جمہوریت ہے لہذا بڑی کھانسی آجانا قدرتی بات ہے تاہم انہیں امریکہ کا پیغام سمجھ میں آگیا ہے۔
مزیدخبریں