سندھ میں حالیہ سیلاب سےدوسونو افراد جاں بحق جبکہ تریپن لاکھ متاثرہوئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ رواں برس توقع سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے سندھ میں دوسو نوافراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیلاب سے پینتالیس لاکھ ایکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے جبکہ سترہ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے تریپن لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے ۔ اس نازک گھڑی میں بھی چین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سینتالیس لاکھ ڈالر جبکہ متاثرین عطا آباد جھیل کے لیے اکتیس لاکھ ڈالر دے گا۔ اس موقع پرچینی سفیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے پچاس ہزار ڈالر چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیئے۔

ای پیپر دی نیشن