سندھ کے اکثرمقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمایت کی رپورٹ کے مطابق آئندہ تین روز تک کراچی سمیت بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور حیدر آباد ڈسٹرکٹ میں بیشتر مقامات پر آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسیات نے زیریں سندھ میں بھی مزید موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران زیریں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی کےعلاقے صدرمیں اڑتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بدین میں بائیس، کراچی شاہراہ فیصل پر بیس، مالم جبہ میں چھ اور پارہ چنار میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن