اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بےگناہ لوگوں کوماراجارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہر میں شناختی کارد دیکھ کر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، دو کروڑ آبادی والے شہر میں پیتیس ہزار پولیس اہلکار امن وامان برقراری نہیں رکھ سکتے پولیس کی استعداد اور صلاحیت میں فوری اور مناسب اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا صرف الزامات کی سیریز کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ اسلحہ لائیسنس کا کوئی ریکارڈ نہیں، جس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ ایم کیو ایم کی صفوں میں کسی دہشتگرد کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ شہر میں قیام امن کے لیے بلاتفریق آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کسی خط سے کوئی تعلق نہیں ان کی جماعت کراچی میں قتل وغارت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔