افغانستان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: ریان سی کروکر

Sep 12, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے پی پی + این این آئی) 9/11 واقعہ کی 10 ویں برسی پر امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ محفوظ افغانستان اور مستحکم پاکستان یہ یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ ایسے حملے دوبارہ نہ ہوں۔ ادھر مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ غزنی میں نامعلوم افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس چیف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مزیدخبریں