لاہور (نامہ نگار+نیوز رپورٹر) آتشزدگی سے زندہ جل کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ نوید، 13سالہ علی، اقبال، شفیق، عمران عرف مانی، رجب، رئیس نواز، تنویر، صابر، جاوید منیر، اشرف، عابد، دانش نواز، سہیل، مقبول، بابر، عدنان، اقبال، خرم، اکرم، سلمان وغیرہ شامل ہیں۔ رات گئے 20نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جبکہ 2کی شناخت نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں بند روڈ فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد 11 سے زائد زخمیوں کو میو ہسپتال 2 کو گنگارام جبکہ 3 کو منشی ہسپتال داخل کیا گیا۔ زخمیوں میں 5 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں نعیم ولد عبدالرزاق عمر 16 سال شاہدرہ، یاسر ولد عبدالرزاق عمر 20 سال ٹاﺅن شپ، ثاقب علی ولد منور عمر 18 سال فیصل آباد، فضل حسین ولد محمد اکرام بند روڈ، شہادت علی ولد عبدالرزاق لوہاری گیٹ، ندیم عباس ولد محمد عباس عمر 20 سال بند روڈ، وسیم ولد محمد صدیق عمر 25 سال بند روڈ، پرویز ولد رحیم بخش 28 سال (ریسکیو 1122 ملازم)، مرتضٰی ولد پنوں خاں عمر 30 سال، شہباز ولد محمد حسین بند روڈ عمر 24 سال، محمد علی ولد خان اللہ عمر 30 سال، محمد اکرم اور اللہ دتہ شامل ہیں۔