امریکی پادری ٹیری جونزکی توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف لیبیا کے شہر بن غازی میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دستی بموں سے حملہ, ایک امریکی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ۔

Sep 12, 2012 | 11:30

لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ملک کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ اس موقع پر شدید فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آ کرایک امریکی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ آورامریکی پادری ٹیری جونزکی توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ بھی لگا دی، تاہم اس سے پہلے عمارت میں موجود افراد کو نکالا جا چکا تھا۔ امریکی وزارت کارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ اس حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور امریکہ قونصلیٹ کی عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے لیبیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کچھ افراد نے امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتارکر نذرآتش کردیا۔

مزیدخبریں