سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچانے کے بعد مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم اندرون سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے بعض علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی سب سے ذیادہ بارش شہید بے نظیر آباد میں چھیالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے ذیادہ درجہ حرات دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔