اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر اور معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اردن میں مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان مہاجر کیمپوں میں شام میں خانہ جنگی کے متاثرین نے پناہ لے رکھی ہے۔ انجلینا جولی نے وسیع رقبے پر پھیلی خیمہ
بستی میں مقیم شامی خواتین سے ملاقاتیں کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجلینا جولی نے مہاجرین کو
سہولتیں فراہم کرنے پر اردن کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے ریلیف کمشنر انٹونیو گٹرز اور اردنی وزیر خارجہ ناصر جودہ بھی موجود تھے۔شام میں پچھلے اٹھارہ مہینوں سے جاری بحران سے متاثر ہونے والے ہزاروں شامی مہاجر ان کیمپوں میں آباد ہیں۔
ہالی ورڈ کی خوبصورت اداکارہ انجلینا جولی نےاردن میں شامی مہاجرین کےکیمپوں کا دورہ کیا۔
Sep 12, 2012 | 20:55