کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس چونسٹھ پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی۔

Sep 12, 2012 | 21:32

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز محدود تیزی رہی۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تاہم اختتام تک تیزی محدود ہونے کے باعث انڈیکس پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر پی ٹی سی ایل اور کے ای ایس سی کمپنی کے حصص میں شئیرز کی فروخت اور موڈیز کی جانب سے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ منفی رکھنے کی خبروں نے انڈیکس کو چونسٹھ پوائنٹس کے اضافے تک محدود کردیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سو اٹہتر پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم سترہ کروڑ تریسٹھ لاکھ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے حصص میں ہوئے۔ تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو ٹریڈنگ سیشن کے دوران انڈیکس پندرہ ہزار ایک سو سے پندرہ ہزار تین سو کے درمیان محدود رہ سکتا ہے۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی اورایل ایس پچیس انڈیکس چھتیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ چار ہزار ایک سو بیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں نواسی کمپنیوں کے چھتیس لاکھ اکیاون ہزار نو سو حصص کا کاروبار ہوا۔ چوبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پندرہ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں