مکرمی!لاہور میں داخل ہونے والے اہم راستے دریائے راوی کے پُل پر چیلوں کو ڈالنے کیلئے گوش فروخت کرنے کی وبااس قدر پھیل چکی ہے کہ پُل کے دونوں اطراف گوشت فروخت کرنے والے اب بکثرت وہاں آنا شروع ہوگئے ہیں۔اس بڑے پیمانے پرچیلوں کو گوشت ڈالنے کی وجہ سے پُل پر چلتی ہوئی ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے گذارش ہے کہ مہنگائی میں پسے ہوئے دہشت گردی اور بھتہ خوری کے خوف میں مبتلا عوام کومزید ذہنی دبائو میں نہ لایاجائے۔ لہٰذا چیل کو گوشت کھلانے کی رسم بد کو سختی سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔( خالد مسعود قریشی،30 علامہ اقبال روڈ ،لاہور)
چیلوں کو گوشت ڈالنے کے رُجحان کو روکاجائے
Sep 12, 2013