مکرمی! مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سابقہ حکومت کے سنہری دور میں بھی بدرجہ اتم رہی ہے عوام سڑکوں پر سینہ کوبی کرتے رہے۔ سابقہ حکومت اس کارخیر میں برابر کی شریک رہی اور عوام خون کے آنسو روتے رہے۔ لہذا گزارش ہے کہ اس حکومت کو ابھی سنبھلنے دیں اس کے علاج میں کچھ وقت تو ضرور لگے گا۔ عوام صبر کریں بلکہ اس نئی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ (تحریرمحبوب عالم کھوکھر یوسف پارک شاہدرہ لاہور)