یہ ”جعلی صحافی ہیں“ سیکرٹری مذہبی امور کے ریمارکس پر پاکستان جرنلسٹ فورم کا احتجاج، وزیر اعظم سے باز پرس کا مطالبہ

Sep 12, 2013

امیر محمد خان

جدہ ( امیر محمد خان سے ) یہ جعلی صحافی ہیں ،ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے یہ کلمات وفاقی سیکرٹری مذہبی امور شاہد خان نے ڈائریکٹر حج ابو عاکف سے باتیں کرتے ہوئے کہے ۔ جب ڈی جی حج نے انہیں بتایا کہ اسدفعہ حجاج کی پہلی پرواز کی آمد پر صحافیوں کیلئے اجازت ناموں کا بندوبست نہیںہوسکا ہے، سیکرٹری حج نے کہا کہ کوئی ضرورت بھی نہیں تھی یہ سب جعلی ہیں۔ پاکستان جرنلسٹ فورم نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے وہ اس بات پر باز پرس کریں ۔

مزیدخبریں